کاکشال قبرستان میں تجاوزات کا خاتمہ

January 27, 2021

پشاو ر( وقائع نگار)ٹائون ون نے لکھا دروزاہ شریف آباد کاکشال میں قبرستان میں نئی تعمیر شدہ تجاوزات کا خاتمہ کردیا ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹائون ون پشاور کو اطلاع ملی تھی کہ لکھا دوازہ شریف آباد کاکشال میں قبضہ مافیا نے قبرستان میںتعمیرات شروع کی ہیں جس پر ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون پشاور سلیم خان نے فوری طورپر مسماری کے احکامات جاری کئے جس پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ٹی او آر ریاض احمد اعوان ‘ اے ٹی او آر ایاز درانی‘ اور چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر ز قیصر باچہ اور فضل محمود کی نگرانی میں مسمارکردیاگیا ۔