حکومت مزدوروں کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے، طیب جان

January 27, 2021

پشاور (جنگ نیوز) پشاور سمیت صوبے بھر میں 10 لاکھ سے زائد مزدوروں کو انصاف کارڈ کی فراہمی کی جا رہی ہے جس کی تفصیلات لیبر ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کر دی ہے آئندہ مہینے سے انشاء اللہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر اور ضلع مہمند کے مزدوروں کو انصاف کارڈ وزیراعظم عمران خان کی احکامات کی روشنی میں فراہم کر دیئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انصاف لیبر ونگ کے ریجنل صدر محمد طیب جان نے مختلف بھٹہ خشت ، سبزی و فروٹ منڈیوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیراعظم عمران خان اور بریگیڈیئر (ر) سیمسن سمن شرف کی کوشش ہے کہ مزدور طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہو مزدوروں سمیت مختلف شعبوں میں ڈیلی ویجز بنیادوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی تفصیلات اکٹھی کی ہیں اور انشاء اللہ عنقریب کارڈز کی فراہمی کر دی جائیگی جس سے ان کو صحت سہولیا ت بروقت مل سکے گی۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بلاتفریق خدمت کو شعار بنائے ہوئے ہیں، وعدوں کو ایفاء کیا جا رہا ہے مگر تھوڑا وقت لگے گا، انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک کے ہر شہری کو مفت طبی سہولیات میسر آئیں گی ۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو لے کر وزیراعلیٰ محمود خان نے انقلابی قدم اٹھایا اور صوبے کے عوام کو صحت انصاف کارڈ کا اجراء کیا جس میں سالانہ دس لاکھ روپے تک کا اعلان کرایا جاسکے گا۔