ڈرگ سیل لائسنس کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع

January 27, 2021

پشاور ( جنگ نیوز ) محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے ذیلی ادارے ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز نے ڈرگ سیل لائسنس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ۔ آن لائن لائسنسنگ سے 10 دن کے اندر لائسنس کا اجراء ہو گا جبکہ اس سے محکمانہ امور میں شفافیت اور اس کاروبار سے منسلک افراد کو بھی سہولت میسر آئے گی اور وہ اپنے علاقے میں رہتے ہوئے لائسنس کے لیے آن لائن درخواست بھیج سکیں گے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز سلیم خان نے کہا کہ ڈرگ سیل لائسنس کے خواہشمند افراد ادارے کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی رجسٹریشن کروائیں اور درخواست کے ساتھ مطلوب دستاویزات بھیجیں۔ ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز آن لائن درخواست موصول ہونے کے بعد متعلقہ علاقے کے ڈرگ انسپکٹر کو مطلع کرے گا جو کہ اس دکان یا فارمیسی کی انسپکشن کرنے کے بعد 1 دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ آن لائن ہی جمع کرائے گا جس کی ایک کاپی درخواست گزار کو بھی ملے گی۔