کمشنر کاوفاقی محکموں کی سکیم بارے اجلاس، جاوید محمود کا اظہار برہمی

January 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر )کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت وفاقی محکموں کی سکیم بارےا جلاس منعقد ہوا۔ کمشنر نے زیر التوا تمام سکیموں کی فوری تکمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے پیش نظر تمام سکیموں کی تکمیل لازمی ہے۔ محکمے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار میٹنگز کے باوجود میپکو، سوئی گیس محکمے اپنے مسائل بارے انتظامیہ کو آگاہ نہیں کرتے جس سے سکیم تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں سستی برتنے والوں کیخلاف اعلیٰ سطح پر لکھ کر بھیجا جائے گا۔محکمے کسی قسم کے بیرونی دباؤ کے بغیر تمام سکیمیں مکمل کریں۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ وفاقی محکمے اپنے مسائل بارے فوری آگاہ کریں ، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی نے کہا کہ میپکو، سوئی گیس کی زیر التوا 4523سکیموں مین سے 3357 مکمل کروائی جا چکی ہیں۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔