جامعہ زکریا کے طالبعلم کا تھانہ پولیس الپہ کیخلاف احتجاج

January 28, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کے بی ایس تھرڈ سمسٹر کے طالبعلم و الپہ کے علاقہ کے رہائشی غلام حسن عرف جانی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ الپہ چوکی پولیس نے انہیں اپنے دوستوں محمد لعل اور محمد عرفان صادق کو بلاوجہ حراست میں لیکر رات بھر حوالات میں رکھا جب گھر والوں کو پتہ چلا تو پولیس اہلکاروں نے رہائی کیلئے اہلخانہ سے پیسے مانگے، پیسے لے کر کاغذی کارروائی کے بعد چھوڑنے کا وعدہ کیا مگر رات بھر تھانے کی حوالات میں رکھا اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہماری رقم بھی واپس کرائی جائے۔