سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پانچ ٹیکنیشنز کے تبادلے

January 28, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے پانچ ٹیکنیشنز کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف لیب ٹیکنیشن محمد امین کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور،محمد کلیم کو سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈیرہ غازی خان،چیف ٹیکنیشن کیتھ لیب یاسر رحمان کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آباد،چیف ٹیکنیشن ای سی جی ٹیکنیشن عبدالرحمان کو چلڈرن کمپلیکس ملتان، چیف پرفیوژنسٹ عبدالحفیظ کو چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ان پانچوں ملازمین کو چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین کو ہڑتال پر اکسانے کے الزام اور پروفیسر آف کارڈیالوجی ڈاکٹر اعجاز احمد کیخلاف مظاہرے کرنے پر تبدیل کیا گیا تھا۔