اساتذہ کو اے سی آر اور (ب) فارم میں الجھایا جائے، صدر ٹیچرز یونین

January 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ اساتذہ کو اے سی آر اور (ب ) فارم میں الجھا کر وقت پریشان کرنے کی بجائے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں ،مفت کی تنخواہیں نہ لیں، اساتذہ کو تنگ کرنا بند نہ کیا گیا تو پی ٹی احتجاجی تحریک چلانے کے لئے حکمت عملی پر مجبور ہو جائے گی، وہ اپنی رہائش گاہ پر اساتذہ رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کررہے تھے ۔