ملتان میں ساڑھے 5 ارب کی لاگت سے 173 منصوبوں پر کام ہوگا

January 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں 173منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ان منصوبوں کے لیے لیے 5ارب53کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔وہ اپنی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اور قومی تعمیر کے تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم نے اجلاس کو بریفنگ دی۔عامر خٹک نے کہا کہ 30جون سے قبل تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں، انہوں نے میپکو اور سوئی گیس کو ہدایت کی کہ منصوبوں پرعمل درآمد تیز کریں، میپکو232 منصوبوں میں سے اب تک صرف124 منصوبے مکمل کر سکی ہے،میٹرو بس سسٹم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیپ ون کے لئے جاری کئے گئے90 کروڑ میں سے84 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں،سیپ تھری کے منصوبوں کے لئے ٹینڈر کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ سپیشل ڈویلپمنٹ پیکیج اور لوکل گورنمنٹ ترقیاتی پروگرام پر کام جاری ہے۔