پی ٹی آئی میں اکثر مشیر اور وزراء مہمان اداکار ہیں، سراج الحق

January 31, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی میں اکثر مشیر اور وزراء مہمان اداکار ہیں یہ بریف کیس اٹھا کر بھاگ جائیں گے۔ عمران خان خود این آر او کی وجہ سے یہاں موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی نے سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج پنجاب میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ چور چور ہوتا ہے حکومت میں ہو تو بھی مردہ باد اور اپوزیشن میں ہو تو بھی مردہ باد۔