ملتان: ماہر نفسیات ڈاکٹر کی بیٹی کو گولی مارکر خودکشی کرنے کے واقعے میں پیشرفت

January 31, 2021

ملتان کے ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین کی بیٹی کو گولی مارکر خودکشی کرنے کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ڈاکٹر اظہر حسین کی خودکشی اور ڈاکٹر علیزے حیدر کے باپ کے ہاتھوں قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علیزے کے سیدھے کان پر گولی لگی جو دماغ کو چیرتی ہوئی نکل گئی اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔


پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اظہر کے دماغ میں سیدھی طرف سے لگی گولی بائیں طرف سے نکلی ہے۔

یاد رہے کہ 22 جنوری کو ملتان کے ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے گھر میں موجود اپنی شادی شدہ بیٹی اور دو بچوں کی ماں ڈاکٹر علیزے حیدر کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کرلی تھی۔

پولیس نے ڈاکٹر اظہر حسین کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا اور جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کیے تھے۔