حکومت نے اپوزیشن سے استعفوں کی فرمائش کر دی

February 01, 2021

حکومت نے اپنے استعفے کے بجائے اپوزیشن سے استعفوں کی فرمائش کردی۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہیلو پی ڈی ایم؟ آپ کے استعفے کس سال کی 31 جنوری کو آئیں گے؟

اسد عمر نے کہا سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے، جو استعفے منہ پر مارنے تھے وہ کہاں گئے؟ کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لیے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم استعفوں کا کہہ رہی تھی لیکن اب یہ سینیٹ اور ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیں گے۔