امارات میں آج 2730 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص، 9 کا انتقال، وزارت صحت

February 01, 2021

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے یکم فروری تک کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ امارات میں 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 27 ہزار 572 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 730 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 339 ہوگئی۔

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا۔ اس طرح ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 859 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 452 مریض صحتیاب ہوئے۔ جس کے بعد کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 410 ہوگئی۔