سعودی آئل کمپنی، ایشیا کیلئے مارچ میں پرانی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

February 05, 2021

سعودی کمپنی کی جانب سے ایشیائی صارفین کے لیے مارچ میں تیل کی قیمت فروری والی ہی رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کمپنی کی جانب سے امریکی صارفین کے لیے ایک بیرل خام تیل کی قیمت دس سینٹ بڑھا دی گئی ہے جبکہایشیائی صارفین کے لیے مارچ میں بھی تیل کی پرانی قیمت برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کمپنی نے یورپی ممالک کے لیے خام تیل کی قیمت فی بیرل 1.3 ڈالر بڑھا دی جبکہ شمال مغربی یورپی ممالک کو ہلکا خام تیل 0.50 ڈالر اضافے کے ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔