کیا آپ ماہرہ خان کے گھر کا پتا جانتے ہیں؟

February 07, 2021

ڈراموں اور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل میں اپنا گھر بنانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک نئے راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماہرہ خان نے آج مداحوں کے لیے ایک بولڈ تصویر کے ساتھ اپنے گھر کا پتا بھی شیئر کردیا۔

ماہرہ خان اپنی خوبصورتی کے ساتھ مداحوں کا دل جیتنے کا ہنر شروع سے ہی جانتی ہیں، جس کا اظہار انہوں نے آج کی پوسٹ میں بھی کیا۔


انہوں نے خوبصورت منظر پر مبنی تصویر کے ساتھ مداحوں کے سامنے اپنے گھر سے متعلق شعری انداز میں بات کی۔

خوبرو اداکارہ نے دراصل اپنے جذبات کے اظہار کے لیے خوبصورت منظر کے ساتھ ساتھ نامور لکھاری امریتا پریتم کی آپ بیتی ’رسیدی ٹکٹ‘ میں دیے گئے پیغام کا سہارا بھی لیا۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’جہاں بھی آزاد روح کی جھلک پڑے، سمجھ جانا وہی میرا گھر ہے‘۔