جبری تبدیلی مذہب سے متعلق قانون سازی پر بحث

February 08, 2021

سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی زیرصدارت اقلیتوں کے تحفظ کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جبری تبدیلی مذہب سے متعلق قانون سازی پر بحث کی گئی۔

اسلام آباد میں ہوئے اجلاس میں وزارت قانون، اسلامی نظریاتی کونسل اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے شریک ہوئے۔

سکندر میندھرو نے اجلاس میں کہا کہ بیرون ممالک میں مذہب تبدیلی کیلئے باقاعدہ عدالتوں کاطریقہ کار ہے، غیرمسلموں کی شکایت ہےکہ یہاں مذہب کو صرف شادی کیلئے تبدیل کرایا جاتا ہے۔

کنوینرکمیٹی ڈاکٹر سکندر میندھرو نے اجلاس میں تجاویز مانگ لیں اور سوال کیا کہ اس بل کا نام کیا ہونا چاہیے؟ ، جبری تبدیلی مذہب سے متعلق بل کیلئے متفقہ طور پر پروبیشن آف فورس کنورژن کا ٹائٹل حتمی قرار دیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بل کو صرف اسلام آباد کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے پاس کرانا ہوگا،وزارت قانون نے کہا کہ 18 سال کی عمرکے بعد بین الاقوامی قوانین میں فرد کو بچہ نہیں سمجھا جاتا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کو بچہ ہی سمجھا جائے گا۔