صنعتوں میں گیس کی بندش، لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

February 09, 2021

کوٹری (نامہ نگار)صنعتوں کے لئے گیس کی بندش کا حکومتی فیصلہ ملک دشمن اور ذاتی مفاد پر مبنی ہے۔ جس سے لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہےندیم بابر سے انکا قلمدان واپس لیا جائے۔ سندھ کے تین بڑے صنعتی زون حیدرآباد، نوری آباد اور کوٹری سمیت اندورن سندھ کے صنعتکاروں کا سخت ردعمل۔ فیصلہ سے بیروزگاری میں اضافہ اور امن وامان خراب ہونے سے حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔سندھ حکومت اپنا آئینی حق استعمال کرے اور وفاقی حکومت کو فیصلہ واپس لینے پر مجبور کرے۔یہ بات جامشورو چیمبر آف کامرس کے صدر کنور ضیاء الرحمن۔کوٹری ٹرید اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین آصف میمن۔فیڈیشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر عدیل صدیقی۔ حیدرآباد اسمال انڈسٹریز کے صدر سلیم الدین قریشی۔حیدرآباد سائیٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین فہیم نور والا۔نوری آباد ایگزیکٹیو کلب کے محمد محمود اور کے.کے عثمان کےعلاوہ کاٹی کے خلیل بلوچ سمیت معروف صنعتی نمائندوں نے کوٹری میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صنعتکاروں نے وزیراعظم عمران خان سے ندیم بابر کا استعفیٰ مانگ لیا۔