ڈالر پھر 160روپے کی حد سے نیچے

February 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، ڈالر کی قیمت میں کمی، کئی ہفتوں بعد پھر 160روپے کی حد سے نیچے آگیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 160.00روپے سے کم ہو کر 159.50روپے اور قیمت فروخت 45پیسے کی کمی سے 160.05روپے سے کم ہو کر 159.60 روپے ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں بھی 30پیسے سستا ہو نے کے بعد ڈالر قیمت خرید 159.80روپے سے کم ہو کر 159.50روپے اور قیمت فروخت 160.10 روپے سے کم ہو کر 159.80 روپے ہو گئی ، رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 70پیسے کی کمی سے 191.20 روپے سے کم ہو کر 190.50روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 193.00روپے سے کم ہو کر 192.50روپے ہو گئی ہے ،برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 218.00روپے کی بجائے 217.00روپے اور قیمت فروخت 220.00روپے کی بجائے 219.00 روپے ہو گئی۔