سونا، فی تولہ قیمت مستحکم

February 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میںبہتری کے باعث سونے کی قیمت میں استحکام۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 1814ڈالر سے بڑھ کر 1823ڈالر فی اونس ہو گئی لیکن ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 11ہزار 800روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 95ہزرا 850 روپے پر مستحکم رہی ،چاندی کی قیمت بھی 1390روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔