چین، 2020 کے دوران سائیکل اور برقی موٹر بائیکس کی پیداوار میں اضافہ

February 09, 2021

بیجنگ (اے پی پی) چین میں 2020کےد وران سائیکل اور برقی موٹر بائیکس کی پیداوارمیں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے نے چین کی وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالو جی کے حوالہ سے بتایا کہ برقی موٹربائیک کی پیداوار میں 2کروڑ 96لاکھ 60ہزاریونٹس کااضافہ ہواجوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.7فیصدزیادہ ہے ۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران 2پہیوں والی سائیکل کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت24.3فیصداضافہ کے ساتھ 4کروڑ 43لاکھ 70ہزار یونٹس رہی۔ دسمبرمیں2پہیوں والی سائیکل اور برقی موٹربائیکس کی پیداوارمیں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 29.3فیصد اور6.5فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔