علی بابا گروپ کے خالص منافع میں 52 فیصد اضافہ

February 09, 2021

بیجنگ (اے پی پی)چین کے ای کامرس گروپ علی بابا کا خالص منافع2020ءکی آخری سہ ماہی کے دوران 79ارب یوان (12.2ارب ڈالر) رہا جو سالانہ بنیاد پر 52 فیصد زیادہ اوراس کی وجہ کورونا سے متاثرہ اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی اور آئن لائن بزنس میں مسلسل اضافہ ہے،گزشتہ سہ ماہی میں گروپ کے خالص منافع میں 60 فیصد کمی ہوئی تھی۔گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینیل ژینگ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ کورونا متاثرہ چینی معیشت آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے، اکتوبر سے دسمبر 2020ءکے عرصے میں گروپ کی مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 37 فیصد اضافہ ہوا۔