پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین جلد فراہم کی جائے گی، برطانوی ہائی کمیشن

February 14, 2021

برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین جلد فراہم کی جائے گی۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین کی 17 ملین خوراکیں اپریل سے پہلے فراہم کی جائیں گی۔

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو مزید 10 ملین خوراکیں جون سے پہلے دی جائیں گی۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ویکسین سے 80 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے محفوظ کیا جائے گا۔