ورلڈ کپ میں دو لیگ اسپنرز کے ساتھ جایا جا سکتا ہے، انضمام الحق

February 16, 2021

سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دولیگ اسپنرز کو کھلانے کا تجربہ اچھا رہا، ورلڈ کپ میں دو لیگ اسپنرز کے ساتھ جایا جا سکتا ہے۔

انضمام الحق نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دیا گیا، جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی سے ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ اسکواڈ بنانے میں مدد ملے گی۔

انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد رضوان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے سب سے نمایاں کھلاڑی تھے، حسن علی کی فارم میں واپسی پر خوشی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 116درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔