حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں چار تحاریک استحقاق جمع

February 23, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری اور پولیس کے انتقامی رویہ کے خلاف سندھ اسمبلی میں الگ الگ چار تحاریک استحقاق جمع کرادی ہیں ۔یہ تحاریک ایم پی اے عبدالعزیز جی جی، راجہ اظہر، سعید آفریدی اور طاہرہ دعا بھٹو نے جمع کرائیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان ارکان اسمبلی نےچیف سیکریٹری اورآئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ۔