کراچی: کلفٹن میں ساس پر تشدد کے الزام میں بہو گرفتار

February 24, 2021

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ساس پر تشدد کے الزام میں بہو کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے ماں پر تشدد کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرایا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے کام سے گھر آکر ماں کے جسم پر کئی بار چوٹ کے نشان دیکھے، میرے پوچھنے پر بیوی کہتی تھی کہ ماں کو گرنے سے چوٹ لگی ہے۔

ملزمہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ گھر میں نوکرانی نے بتایا کہ میری ماں پر میری بیوی تشدد کرتی ہے۔

مقدمے کے متن میںکہا گیا ہے کہ گھر کی ملازمہ نے چھپ کر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ویڈیو میں بہو کو بوڑھی ساس پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔