نیشنل اسٹیڈیم میں سیکورٹی اچانک سخت

February 24, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم میں منگل کو سیکیورٹی میں اچانک سختی کردی گئی جس کی وجہ سے تماشائیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا پرسن کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ کارڈ کو بھی ماننے سے انکار کردیا ، جبکہ شناختی کارڈکو اسکین کرنے والی مشین بھی درست کام نہیں کررہی تھی۔