مجلس حملہ کیس میں عدم ثبوت پر کالعدم تنظیم کے دو کارندے بری

February 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجلس حملہ کیس میں عدم ثبوت وشواہد کی بناپر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو بری کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔ منگل کو سماعت کے موقع پر ملزمان عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو پیش کیا گیا۔ گزشتہ سماعت پر وکلا طرفین کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر ناظم آباد کے علاقے میں مجلس پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، واقعہ میں چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔