ایم اے جناح روڈ پر خالی پلاٹ میں آگ

February 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک خالی پلاٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھا دی گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر جامع کلاتھ کے قریب خالی پلاٹ میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کے 1ٹینڈر نے بجھا دیا،آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔