پروفیسرعثمان رمز کی اہلیہ کا انتقال، تدفین میں حافظ نعیم اور دیگر کی شرکت

February 24, 2021

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر )سابق امیر جماعت اسلامی کراچی و سابق رکن قومی اسمبلی پروفیسرعثمان رمز کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا، نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد شادمان ٹاؤن نارتھ ناظم آباد میں اداکی گئی،تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی، نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، نائب امراء کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی،سکریٹری کراچی منعم ظفر خان،ضلع وسطی کے امیر وجیہہ حسن،مرحومہ کے عزیز ورشتہ دار اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔