اسکول واپسی پر 2 ہفتوں میں طلبہ کے 3 مرتبہ کورونا ٹیسٹ ہونگے، برطانوی وزیر تعلیم

February 24, 2021

برطانوی وزیرتعلیم گیون ولیمسن نے کہا ہے کہ سیکنڈری طلبہ کے اسکول واپسی پر 2 ہفتوں میں 3 مرتبہ کورونا ٹیسٹ ہونگے۔

لندن میں ڈاکٹر جینی ہیرس کے ہمراہ ڈاوننگ اسٹریٹ میں بریفنگ کے دوران انکا کہنا تھا کہ کیچ اپ پروجیکٹس کے لیے 300 ملین کے علاوہ اضافی 400 ملین پاؤنڈ فراہم ہونگے۔ تعلیمی نقصان پورا کرنے کے لئے سمر اسکول شروع کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے۔

گیون ولیمسن نے مزید کہا کہ موجودہ ڈیٹا کے مطابق تمام ایئرز کے لئے 8 مارچ سے اسکول کھولنےکا فیصلہ کیا گیا۔ پریکٹیکل کورسز کرنے والے یونیورسٹی کے طلبہ کی بھی 8 مارچ سے واپسی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ موسم گرما میں طلبہ کو گریڈ کیسے دیےجائیں گے اس کا اعلان کل کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پرائمری طلبہ کے لئے ماسک پہننا عارضی اقدام ہوگا۔ جائزہ ایسٹر پر لیا جائےگا۔

گیون ولیمسن نے کہا کہ اسکول کے طلبہ کیلئے دن کا دورانیہ بڑھانے کا منصوبہ زیرغور نہیں۔ سیکنڈری اسکول کے طلبہ کو کلاسوں میں بھی ماسک پہننا ہوگا۔