عمران عباس اور حبا بخاری کی ’چاہت‘ مداحوں کو پسند آگئی

February 25, 2021

پاکستان فلم اور ڈراما انڈسٹری کے مقبول اداکار عمران عباس اور اداکارہ حبا بخاری کی مختصر فلم ’چاہت‘ مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے۔

سی پرائم کی مختصر فلم ’چاہت‘ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر سیمین نوید ہیں جب کہ اس کے پروڈیوسر علی حسین اور ماحب بخاری ہیں۔

مختصر فلم ’چاہت‘ کی کہانی ایک محبت کرنے والے جوڑے کے درمیان گھومتی ہے، کہانی کو بشارت ترمذی نے لکھا ہے۔

’چاہت‘ فلم کا دورانیہ 14 منٹ 35 سیکنڈ ہے اور اسے اب تک 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔