اٹلی میں زمین کھسکنے سے دو گرجا گھر اور قبرستان سمندر برد ہوگئے

February 25, 2021

روم (این این آئی ) اٹلی میں بحیرہ روم کے کنارے پر واقع جنوی شہر میں کموگلی کے مقام پر زمین کھسکنے کے نتیجے میں اچانک دو گرجا گھروں کی عمارتیں اور ان سے متصل قبرستان سمندر برد ہوگئے جس کے نتیجے میں سیکڑوں قبروں میں موجود تابوت اور لاشیں سمندر میں تیرنے لگیں۔مقامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنوبی شہر سے 12 کلو میٹر کی مسافت پر واقع سیاحتی مقام کے قریب اچانک زمین پھلسنے لگی اور قبرستان سے متصل دوگرجا گھر اور سینکڑوں قبریں پانی میں بہہ گئیں۔