پی پی رہنما اظہر بڑالوی کے والد چوہدری محمد شریف بڑالوی انتقال کرگئے

February 25, 2021

ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ )پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل اظہر اقبال بڑالوی کے والد چوہدری محمد شریف بڑالوی قضائے الہی سے رحلت فرما گئے ہیں۔ اُن کے انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ اور پاکستان سے اعلٰی قیادت اور سینئر رہنماؤں چوہدری محمد ریاض سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر ، چوہدری محمد اعجاز صدر پی پی پی ضلع فیصل آباد ،پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری ، علامہ قاری محمد عباس صدر مذہبی اُمور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ آصف نسیم راٹھور، بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی کے ممبران میاں افضل خالد ، چوہدری محمد زمان ، سلطان حیات ، چوہدری علی شان ، ناہید خان ، مرزا سرفراز احمد ، صاحبزادہ اکرامُ الحق ، سردار عبد الرحمان خان ، راجہ غضنفر خالق ، چوہدری محمد نذیر ، گُلزار خا ن ، غزالہ خان ، چوہدری حق نواز ، چوہدری کرامت حسین ، اے ڈی خان، یاسر درانی ، صغیر احمد کالس ، آصف خان جدون ، ریاض خان ، چوہدری اصغر علی چارلی ، چوہدری یعقوب حسین ، چوہدری عارف حسین ، شہزاد کاظمی ، پیر اعجاز حسین شاہ ، چوہدری محمد بشیر، چوہدری بشارت حسین ، محمد اعجاز بوہا، چوہدری منظور حسین ، نصر اللہ خان، ندیم اقبال سمیلہ ، محمد یاسر، امیر حیدر تالپور ، نور حسین جعفری، چوہدری شاہنواز، چوہدری محمد عمران واحد، چوہدری عبدالقیوم، چوہدری عبد القیوم ، راجہ منیر ، طیب کمال پاشا، خواجہ معین الدین ،سرور رانجھا ، چوہدری عبد المجید ، خورشید بخاری ، شاہ محمد کھوکھر ، آغا تنویر اقبال ، عمر میمن، رضیہ چوہدری ، عادل بھٹی، چوہدری محمد سلیم، لالہ علی اکبر ، میاں محمد سلیم ، مرزا محمود اختر، راجہ عبد القیوم صدر ، چوہدری ارشاد احمد، چوہدری محمد حنیف و دیگر پارٹی رہنماؤں نے اللہ تعالیٰ کے حضور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت وافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی قبر کو جنت کا گہوارہ بنائے، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سے بہرہ ور فرمائے اور جنتُ الفردوس کے اعلٰی و ار فع مقامات میں جگہ عطا فرمائے ، اللہ تعالٰی مرحوم کی اولاد ،خاندان، لواحقین، اہل وعیال اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا، فرمائے ۔ آمین