سوشل میڈیا نے والدین اور بچوں کے درمیان فاصلے بڑھا دیئے

February 25, 2021

ہیلی فیکس(زاہد انور مرزا) والدین اور بچوں کے درمیان رابطوں کےفقدان کے باعث نفسیاتی امراض بڑھنے لگے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے والدین اور بچوں کے درمیان فاصلے بڑھا دیئے جس سے نفسیاتی امراض بڑھنے لگے ہیں۔برطانوی نوجوان نسل کے سوشل میڈیا سے گہرے تعلق نے والدین کے درمیان فاصلے بڑھا دیئے جبکہ سکولوں اور یونیورسٹیوں میں بھی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا راج ہے۔ عوامی حلقوں نے اسے انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائے تاکہ نوجوان نسل تباہی سے بچ سکے۔دوسری جانب ماہرین نفسیات نے والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے خاندان کے افراد کے ساتھ رابطے نہ ہونے سے نفسیاتی امراض بڑھتے ہیں۔ ماہرین نے والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاندان کے افراد کے درمیان رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ قائم رہنا بہت ضروری ہے اگر خاندان کے افراد کے درمیان تعلقات رابطے اور بات چیت اچھی ہو تو نفسیاتی امراض سے دور رہا جاسکتا ہے جبکہ والدین اور اساتذہ نے اسی دوری کو سوشل میڈیا کا استعمال قرار دیا ہے۔