لالہ علی اصغر کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

February 25, 2021

راچڈیل(نمائندہ جنگ)برطانیہ کی ممتاز شخصیت مسلم کانفرنس راچڈیل کے صدر لالہ علی اصغر کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ لالہ علی اصغر برطانیہ کے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور انہیں ایدھی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ،لالہ علی اصغر نے برطانیہ میں کشمیر کاز کو زندہ رکھنے کے لیے دن رات محنت اور جدوجہد کی، سینئر رہنما بشیررٹوی رہنما مسلم کانفرنس یوکے نے لالہ علی اصغر کی جلد از جلد صحت یابی کےلئے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالہ علی اصغر کشمیریوں کی مضبوط آواز ہیں، انہوں نے کشمیر کاز کیلئے مثالی کردار نبھایا، وہ کشمیریوں کے حقوق کو برطانیہ اور یورپ میں اجاگر کرنے کیلئے گزشتہ کئی دہائیوں سے جہد مسلسل میں ہیں، خداوند کریم انکو جلد از جلد صحت یابی عطافرمائے تاکہ و ہ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو کر مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑ سکیں، برطانیہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے لالہ علی اصغر کی علالت پر انکی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔