ڈچ پولیس نے نمک کے کنٹینر سے ہیروئن برآمد کرلی

February 25, 2021

ہیگ (اے ایف پی) ڈچ پولیس نے نمک کے کنٹینر سے 54ملین ڈالرز کی ہیروئن برآمد کرکے پکڑلی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ برطانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے بعد پاکستان سے ہمالیائی نمک سے بھرے جہاز کے کنٹینر کی تلاشی کے بعد ڈچ پولیس نے ہیروئن کا اب تک کا سب سے بڑا ذخیرہ پکڑ لیا ہے۔ قانونی حکام نے روٹرڈم پورٹ پر ڈیڑھ ٹن ضبطی کے سلسلے میں اس ماہ کے شروع میں پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا تھا جس کی اسٹریٹ ویلیو 45 ملین یورو یعنی 54.6 ملین ڈالرز ہے۔ڈچ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بیان میں کہا ہے کہ یہ ملک میں ہیروئن کی اب تک کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔