افضل خان ایم پی آج زوم ویبینار کی میزبانی کریں گے

February 25, 2021

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) لیبر پارٹی کےشیڈو ڈپٹی لیڈر محمد افضل خان ایم پی آج ایک ذوم ویبینار کی میزبانی کریں گے جس کا مقصد کوویڈ ویکسین کے خلاف غلط پروپیگنڈا کو دور کرنا ہے،ویبینار میں این ایچ ایس ریس اور ہیلتھ، مانچسٹر یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جیمز نازرو ، این ایچ ایس ریس کے مشیر وون کوگیل، مذہبی رہنما ، کیریبین اور افریقی ہیلتھ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے ربی لورا جانر،کلوسنر ، چارلس کوکو اوڈو ، مسلم کونسل آف برطانیہ سے ڈاکٹر واجد اخطار شریک ہوں گے جو ٹیکے لگوانےکیلئے اقلیتی کمیونٹیز کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ مسلم کونسل آف برطانیہ کے سیکرٹری جنرل زارہ محمد نے زور دے کر کہا کہ ہمیں زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور اس لیے ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم قطرے پلانے کے حوالے سے غلط معلومات کو چیلنج کریں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں کہ میڈیکل ماہرین اور مقامی کمیونٹیز کی مدد سے اپنی برادریوں کو صحیح معلومات حاصل ہوں۔مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز نازرو نے کہاکہ یہ بہت ضروری ہے کہ ویکسین کے رول آؤٹ ہوتے ہی ہم نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے گروہوں میں اضافے کی شرحوں کا بغور جائزہ لیں اور ویکسین تک رسائی میں عدم مساوات کو دور کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے اور ان کو اپنانے کیلئے اس معلومات کا استعمال کریں۔