حاجی مرزا علی بہادر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

February 25, 2021

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) شفیلڈ کے معروف صحافی شفقت محمود مرزا،طارق محمود مرزا،آصف محمود مرزا،ازرت محمود مرزا کے والد اور محمد فیاض مرزا کے داماد حاجی مرزا علی بہادر کورونا وائرس کے سبب اسپتال میں 90 سال کی عمر میں وفات پاگئے،مرحوم 1964 میں میر پور سے برطانیہ روز گار کے سلسلےمیں آئے تھے،پھر اس ملک کو ہی مسکن بنالیا، مرحوم حاجی مرزا علی بہادر کا شمار بھی ایسی ہی ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں 1950/60 کی دہائیوں میں برطانیہ کو اپنا عارضی مسکن بنا کر دن رات کی پروا کیے بغیر یہاں کی انڈسٹری میں اپنا خون پسینہ بہایا۔ ابتدائی طور پر ان کا خیال تھا کہ وہ کچھ برس یہاں محنت مزدوری کر کے اپنی جمع پونجی کے ساتھ وطن واپس لوٹ جائیں گے ۔