سینیٹر مشاہداللہ خان کی وفات بڑا المیہ ہے ،راجہ مقصود حسین کاکڑوی

February 25, 2021

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)مسلم لیگ ن کے دبنگ جرات مند اور سیاست کے میدان میں خاص مقام رکھنے والے سینیٹر سید مشاہد اللہ خان کی وفات بہت بڑا المیہ ہے، ان کے انتقال سے مسلم لیگ ن ایک وفادار ساتھی اور لازوال سیاسی بصیرت رکھنے والے رہنما سے محروم ہو گئ، مرحوم نے سیاست کے اندر استقامت اور ثابت قدمی سے ثابت کیا کہ سیاست ایک نظریے کی بنیاد پر کرنی چاہیے نہ کہ موقع پرستی، مفاد پرستی اور ذاتی مفادات کی خاطر اپنے اصول ہی قربان کر دیئے جائیں، جمہوریت کے لیے انکی خدمات ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، ہم انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان فرط جذبات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر کے برطانیہ میں کو آرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مرحوم نے اپنی زندگی میں عمر سے چھوٹے اور بڑوں سے انتہائی رواداری محبت و شفقت کے ساتھ جو سلوک روا رکھا تھا ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا انکی شخصیت کے یہی پہلو مرنے کے بعد ہمیشہ کے لیے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ دعائے رب ذوالجلال ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے۔ پسماندگان قریبی رفقا کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین