پیر سلطان احمد چشتی نقشبندی کی زوجہ کے انتقال پر اظہار دکھ

February 25, 2021

لندن( پ ر )روحانی ویلفیر سوسائٹی یوکے وانجمن محبان فیض پوری کے اراکین مولاناپیرمحمداحمدنقشبندی ، مولاناصاحبزادہ حافظ محمدظہیراحمدنقشبندی، مولاناحافظ نثاراحمد رضا، مولاناحافظ محمد طارق محمود ربانی، مولاناحافظ عبدالعزیز نقشبندی،مولانا حافظ محمد عظیم مجددی، مولانا قاری محمداورنگزیب نقشبندی، رفیق ملت مولانا محمد رفیق فیض پوری، مولانا حافظ قاضی امجدمحمود فیض پوری، مولانا حافظ محمد شبیر فیض پوری، محمد رجا سب مغل اور مولانا حافظ بدرمنیر نقشبندی، صاحبزادہ حافظ محمدموسیٰ قادری، صاحبزادہ حافظ محمد انوار خورشید جامی و دیگر احباب نے استاذالعلماء والفقہا، شیخ المحدثین حضرت علامہ مولانا پیر سلطان احمد چشتی نقشبندی کی زوجہ اور پیر عبدالصمد عابد و صاحبزادہ عبدالواحد کی والدہ ماجدہ اور جملہ اہل نسبت کی “ روحانی ماں جی کے وصال پرملال پر حضرات صاحبزادگان صاحبان وجملہ پسماندگان ومریدین متوسلین سے دل کی گہرائیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے حضرت قبلہ مائی صاحبہ کو بلندئ درجات وجنت الفردوس میں اعلیٰ وار فع مقام عطا فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین