مسائل کے حل کیلئے شہری اداروں کا یکجا ہونا ضروری ہے، سیکرٹری بلدیات

February 25, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری بلدیات ہاؤسنگ وٹاون پلاننگ سندھ سید نجم احمد شاہ کی زیر صدارت کراچی انفرا اسٹرکچر امپرومنٹ اور ڈویلپمنٹ کے موضوع پراجلاس کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں پاکستان آرمی انجینئرنگ کور، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ، میونسپل کمشنر کراچی ،سول ایوی ایشن و کمشنر کراچی نمائندگان نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ تمام شہری ادارے جب تک مسائل کے حل کے لئے یکجا نہیں ہوں گے تب تک مسائل کا مستقل حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔سیکرٹری بلدیات سندھ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ کالونی سے گزرنے والے برساتی نالے پر قائم تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے۔