ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے

February 25, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعیدآباد تھا نے کی حدود بلدیہ ٹاؤن نیول کالونی پیٹرول پمپ کےقریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30سالہ محمد اکبر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، کورنگی تھانے کی حدود کرسچن ٹاون میں گاڑی کی ٹکرسے 56سالہ عباس مسیح ہلاک ہو گیا۔