ماہ نور بلوچ کی 16 برس میں شادی ہوگئی تھی: بشریٰ انصاری

February 25, 2021

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ کی 16 برس کی عمر میں شادی ہوگئی تھی۔

ایک شو میں شرکت کے دوران میزبان نے بشریٰ انصاری سے ماہ نور بلوچ کے حوالے سے سوال کیا۔

بشریٰ انصاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت غصہ آتا ہے کہ جب لوگ ان کی عمر کو خوبصورتی سے جوڑتے ہیں اور اداکارہ ماہ نور بلوچ کی عمر کی باتیں کرتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ماہ نور بلوچ کی عمر کے بارے میں جو لوگ باتیں کرتے ہیں اس پر انہیں بہت غصہ آتا ہے، اس کی اتنی زیادہ عمر نہیں ہے لیکن لوگوں نے اسے ’ہوّا‘ بنا دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ ماہ نور بلوچ کی شادی 16 سال کی عمر میں ہوگئی تھی اسی لیے وہ نانی جلدی بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ ماہ نور بلوچ بہت پیاری ہیں اور عمر رسیدہ تو بالکل بھی نہیں ہیں۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے گزشتہ برس اپنی 50ویں ساگرہ منائی تھی۔

ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1993 سے بطور ماڈل اپنے شوبز کریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے جلد ہی ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔

ماہ نور بلوچ نے ماڈلنگ کی دنیا میں صرف 23 سال کی عمر میں قدم رکھا، انہوں نے اپنی اداکاری اورخوبرو نظر آنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔