دنیا: کورونا وائرس سے اموات 25 لاکھ 9 ہزار سے متجاوز

February 25, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 31 لاکھ 23 ہزار 466 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 9 ہزار 229 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار 729مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 867 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 87 لاکھ 36 ہزار 508 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 18 ہزار 363 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 74 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 91 لاکھ 15 ہزار 931 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 72 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 93 لاکھ 40 ہزار 329 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 742 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار 914 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 50 ہزار 79 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 26 ہزار 8 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 84 ہزار 430 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 902 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 747 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 41 لاکھ 44 ہزار 577 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 85 ہزار 321 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 36 لاکھ 61 ہزار 410 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 68 ہزار 468 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 70 ہزار 644 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 96 ہزار 666 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 28 لاکھ 48 ہزار 564 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 28 ہزار 285 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 26 لاکھ 65 ہزار 194 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 69 ہزار 610 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 24 لاکھ 16 ہزار 37 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 41 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 475 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 21 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 871 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 361 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 64 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 681 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 906 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 88 لاکھ 31 ہزار 892 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 23 ہزار 281 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 590 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 39 ہزار 888 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔