ثناء خان کی عبایا میں تصاویر مقبول

February 25, 2021

گزشتہ سال شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کی عبایا میں خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی ثناء خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں ثناء خان نے نیلے رنگ کا عبایا زیب تن کیا ہوا ہے۔

مذکورہ تصویروں میں ثناء خان باغ میں بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ ایک تصویر میں وہ بالکونی میں کھڑی تازہ ہوا اور قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ثناء خان نے یہ دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’چھٹی کا دن۔‘

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ کی تصویریں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنا چھٹی کا دن کافی اچھا گُزارا۔

شادی کے بعد ثناء خان کی مقبولیت میں بےحد اضافہ ہوگیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی اس پوسٹ پر تین لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔