یاسر حسین نے کس سے متاثر ہو کر اقراء عزیز کو پرپوز کیا؟

February 25, 2021

پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید سے متاثر ہو کر اقراء عزیز کو پرپوز کیا تھا۔

پاکستان کے متنازع اداکار یاسر حسین نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے اور اقراء عزیز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کیسے کی تھی۔

یاسر حسین کا ٹاک شو کے دوران کہنا ہے کہ ’اُنہیں فلموں اور پریوں کی کہانی کی طرح پرپوز کرنے پر کوئی یقین نہیں تھا کہ ایک بندہ گھٹنوں پر بیٹھ کر پھول پیش کر کے شادی کی پیش کش کر رہا ہو۔‘

یاسر حسین نے مزید کہا کہ ’اُنہوں نے پھر سوچا کہ اگر اقراء عزیز کو شوق ہے اور وہ ایسا چاہتی ہیں تو کیوں نہ وہ ایسے ہی اقراء عزیز کو گھٹنوں پر بیٹھ کر پرپوز کریں۔‘


دوسری جانب انسٹا گرام پر وائرل ہوتے اس انٹرویو کلپ کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین معروف اداکار بہنیں ماورہ حسین اور عروہ حسین کی میزبانی کر رہے ہیں۔

یاسر حسین کے انٹرویو کے دوران ماورہ کا اپنے شوہر سے متعلق کہنا ہے کہ جیسے فرحان سعید نے اُنہیں شادی کی پیشکش کی تھی ویسے کوئی کر ہی نہیں سکتا ہے۔

جس پر عروہ حسین کا تفصیل سے بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اُن کے بہنوئی فرحان سعید نے ایفل ٹاور کے سامنے گھٹنوں پر بیٹھ کر ماورہ کو شادی کی پیش کش کی تھی جس پر سارے پیرس نے تالیاں بجائی تھیں۔‘