منال خان نے سیلفی لینے کا گُر بتا دیا

February 25, 2021

پاکستان کی خوبرو اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیلفی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ سیلفی کس طرح سے لیتی ہیں۔

اَن گنت معروف ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ منال خان کی بہترین اداکاری کے تو سب ہی معترف ہیں، جہاں وہ ہزاروں دلوں میں گھر کیے ہوئے ہیں وہیں اُن کے سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں میں فالوورز موجود ہیں۔


منال خان نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی سیلفی شیئر کی ہے اور ساتھ میں مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ سیلفی کیسے لیتی ہیں۔

منال خان کا اپنی سیلفی کے کیپشن میںکہنا ہے کہ ’وہ سنجیدہ موڈ میں سیلفی لیتی ہیں۔‘