زاہدان میں تھانے پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

February 26, 2021

تہران (اے ایف پی) ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ پاکستانی سرحد پر پیٹرول کے اسمگلرز سے تصادم کے نتیجے میں پرتشدد واقعات کے دوران قریبی شہر سراوانی میں سرکاری عمارتوں پر حملےمیں ایک شخص بری طرح مجروح ہوا۔