جدہ،رمضان کا پہلا روزہ 13 اپریل کو ہوگا، پروفیسر عبدﷲ المسند

February 26, 2021

جدہ(شاہدنعیم) قصیم یونیورسٹی میں جغرافیائی علوم کے پروفیسر عبدﷲ المسند نے کہا ہے کہ ’رواں برس رمضان کا پہلا روزہ 13اپریل 2021منگل کو ہوگا- شعبان کا مہینہ 30دن کا ہوگا اور اس کی آخری تاریخ پیر 12اپریل ہوگی- 12مئی 2021 کو رمضان کا آخری روزہ ہوگا جبکہ عید جمعرات 13 مئی 2021 کو منائی جائے گی۔