جرمن پارلیمان کا ڈیٹا روسی ایجنسیوں کو دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد

February 26, 2021

برلن (جنگ نیوز )جرمنی میں ایک ایسے شہری پر جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، جس نے جرمن پارلیمان سے متعلق اہم تفصیلات روسی خفیہ اداروں کے حوالے کی تھیں۔ ملزم نے روسی انٹیلیجنس کو یہ معلومات تین سال پہلے دینا شروع کی تھیں۔وفاقی جرمن دفتر استغاثہ کی طرف سے جمعرات 25فروری کو برلن میں بتایا گیا کہ اس مشتبہ ملزم کا نام ژینس ایف ہے اور وہ ایک ایسی کمپنی کے لیے کام کرتا تھا، جسے وفاقی جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں یا بنڈس ٹاگ کی عمارت میں الیکٹرانک تنصیبات کی معمول کی نگرانی اور دیکھ بھال کا کام سونپا گیا تھا۔