سعودی فرماں روا کی بائیڈن کو مبارک باد

February 26, 2021


سعودی عرب کے فرماں روا، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جوبائیڈن کو امریکی صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شاہ سلمان نے جو بائیڈن سے گفتگو کے دوران خطے کے اہم امور اور مشترکہ مفادات کی پیش رفت پربات چیت بھی کی۔